Asia cup 2023 schedule venue date time table.

Asia cup 2023 schedule venue date time table.



جسے ہی ایشیا کپ 2023 پاکستان کی میزبانی میں ہونا قرار پايا۔ بھارت نے موقع کی نزاکت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایشیا کپ کو کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کر دیا جائے۔ کیونکہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کھیلنے آنے کی اجازت حکومت کی طرف سے نہیں ملے گی۔ پہلے پاکستان نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کے لیے نہیں آتا تو ہم بھی بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کھیلنےکے لیے نہیں جائیں گے۔ بعد میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل پیش کیے۔ ہائبرڈ ماڈل دو طرح کے تھے۔

انڈیا کے میچز نیوٹرل وینیو پر شفٹ کر دیا جائے باقی تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں۔

یا پہلے مرحلے کے چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں اور باقی میچز کسی دوسرے مقام پر شفٹ کر دیے جائیں۔

انڈیا نے کھیل کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کسی بھی ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ 

لیکن پھر بعد کی خفیہ میٹنگز آئی سی سی کی درمیان میں مداخلت نے دونوں ملکوں کے درمیان کشمکش کو کم کیا۔ اور آخرکار سب نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل نمبر 2 کو قبول کرلیا۔ جس کے تحت پہلے چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور باقی کے 9 میچز بشمول فائنل سری لنکا میں کھیلا جائے گے۔ کشیدگی اور کشمکش دور ہونے کے بعد آئی سی سی نے وینیوز کا اعلان کر دیا ہے جہاں پر دونوں ملکوں میں میچز کھیلے جانے ہیں۔ پہلے پاکستان میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں 4 میچز کھیلے جائیں گے اور پھر پھر سری لنکا کے پالے کیلی اسٹیڈیم اور دمبولا اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اپنے ہوم گراؤنڈ پر نیپال کے خلاف ایک میچ کھیلے گا اور باقی تین میچز میں سری لنکا بنگلہ دیش  اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔ انڈیا اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا جبکہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ بھی سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔ 

ایشیا کپ 2023 31 اگست سے شروع ہوگا اور 17 ستمبر تک جاری رہے گا۔

 قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچز ممکنہ طور پر ڈے اینڈ نائٹ میچز ہوں گے جو کہ دن تین بجے شروع ہونگے۔ جبکہ سری لنکا میں ہونے والے میچز بھی ڈے اینڈ نائٹ میچز ہوں گے جن کا آغاز دن دو سے تین بجے کیا جائے گا۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے بڑے ٹاکرے کی تاریخ ابھی اناؤنس نہیں کی گئی ہے۔

جیسے ہی پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ کی تاریخ اناؤنس ہوتی ہے آپ کو سب سے پہلے اس بارے میں اطلاع دی جائے گی۔

پاکستان میں ہونے والے چار میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جبکہ کہ سری لنکا میں ہونے والے 9 میچز کے شیڈول کا  انتظار باقی ہے۔ایشیا کپ میں حصہ لینے والی چھے ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

پہلے گروپ میں پاکستان، انڈیا اور نیپال۔

دوسرے گروپ میں افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔



میچ نمبر 1 پاکستان بمقابلہ نیپال قذافی اسٹیڈیم لاہور 31 اگست 2023۔

میچ نمبر 2 افغانستان بمقابلہ سری لنکا قذافی اسٹیڈیم لاہور 2 ستمبر 2023۔

میچ نمبر 3 افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش 3 ستمبر 2023 قذافی اسٹیڈیم لاہور

میچ نمبر 4 بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا 4 ستمبر 2023 قذافی اسٹیڈیم لاہور

پہلے مرحلے میں ہر گروپ سے دو ٹیمیں دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ دوسرے مرحلے میں چار ٹیمیں آپس میں میچز کھیلےگی۔اور دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

فائنل 17 ستمبر کو سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

آفیشل اناؤنسمینٹ ابھی متوقع ہے لیکن ممکنہ طور پر شیڈول بالکل اسی طرح سے سیٹ کیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post